پاکستان
06 دسمبر ، 2014

سردار رضا خان نے چیف الیکشن کمشنر کےعہدے کا حلف اٹھالیا

 سردار رضا خان نے چیف الیکشن کمشنر  کےعہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد.......نئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان نے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے،چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصرالملک نے جسٹس سرداررضا خان سے حلف لیا،تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔سردار رضا خان آئندہ پانچ سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے۔حلف کے بعد صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کو کیا چیلنجز درپیش ہیں؟ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے مختصراً جواب میںکہا کہ سب چیلنج ہی چیلنجز ہیں،میڈیا سے بعد میں تفصیل سے بات کروں گا۔مزید سوال پر چیف الیکشن کمیشنر کا کہنا تھا کہ مجھے جانے تو دیں،جو اختیارمیں ہوگا سب کچھ کروں گا۔

مزید خبریں :