06 دسمبر ، 2014
لاہور......سردار ایاز صادق کے وکیل نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے آج بھی دھاندلی سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ،عمران خان کی جانب سے شواہد کی کیا اہمیت ہے یہ عدالت فیصلہ کرے گی، الیکشن ٹریبونل لاہورکےروبرو عمران خان کے بیان ریکارڈ کرانے کے بعد سردار ایاز صادق کے وکیل کا کہناہے کہ آج کی سماعت بہت اہمیت کی حامل تھی لیکن عمران خان نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ،عمران خان سے وڈیو یا کسی اور شکل میں ثبوت مانگا گیا ،لیکن انہوں نے کہا مجھے نہیں معلوم ،میں اسپتال میں تھا۔وکیل سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ پہلی بار کہا جارہاہے کہ عدالت ہی ثبوت دے۔