پاکستان
06 دسمبر ، 2014

فلاحی کاموں کی آڑ میں کرپشن کے نئےراستے کھلے ،جماعت اسلامی

فلاحی کاموں کی آڑ میں کرپشن کے نئےراستے کھلے ،جماعت اسلامی

لاہور..... امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے لوٹ مار اور کرپشن سے کمائی دولت پاکستان میں لانا ہوگی۔فلاحی کاموں کی آڑ میں کرپشن کے نئے راستے کھل رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنما وں کاکہنا تھا کہ حکمرانو ں کی معاشی پالیسیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں ، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں انگریزوں کا قانون رائج ہے۔انہوں نے کہاکہ دوہری شہریت کے حامل قوم کے نمائندے ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے۔ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے۔مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔ مقتدر طبقات نے پاکستان کوہمیشہ اپنے مفادات کے لئے استعمال کیاہے۔ اسٹیبلشمنٹ کاکردار اب سیاست میں ہمیشہ کے لئے ختم ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے غیر ملکی آقاؤںکی تابعداری پر مبنی پالیسیوں،بدترین کرپشن،اور انتہائی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملکی سلامتی و بقاء اور آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔جس کے نتیجہ میں ملکی معیشت تباہ و برباد ہوچکی ہے ۔

مزید خبریں :