06 دسمبر ، 2014
لاہور.....پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہےکہ کسی کو زبر دستی کاروبار بند کرانے کی اجازت نہیں دیں گے۔قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائےگااورتاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئےجائیں گے۔ صوبےمیں امن عامہ کی صورتحال کاجائزہ لینےاورتحریک انصاف کی جانب سے شہر بند کرانے کی احتجاجی کال پرغور کیلئےلاہورمیں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،صدارت وزیراعلیٰ پنجاب نےکی۔انہوں نے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، حکومت امن عامہ کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی ۔ان کاکہناتھا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے،قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔بعد میں کاشتکاروں کے مفادات کےتحفظ کےحوالے سے اجلاس میں محمدشہباز شریف نےکمشنرز اور ڈی سی اوز کو ہدایات دیں کہ شوگرملوں کوپابند بنایا جائےکہ وہ کاشتکاروں سےگنےکی خریداری مقررکردہ نرخوں پرکریں۔ان کاکہناتھاکہ مقررہ نرخوں پر گنے کی خریداری نہ کرنےوالی شوگرملوں کےخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔