07 دسمبر ، 2014
فیصل آباد .....عمران خان نے کل فیصل آباد میں شٹ ڈائون کا اعلان کیا ہےاور شہر میں اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگئی ،اس حوالے سےتحریک انصاف اور ن لیگ کے حامی تاجر اپنی اپنی پارٹی کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔ شاہ محمودقریشی نےواضح کیاتھاکہ اہم شاہ راہوں پر دھرناہوگامگرتاجروں سے ملاقات میں عمران خان نے اپنے ہی پارٹی رہ نماکی بات غلط ثابت کردی ۔تاجروں سےملاقات کےبعدعمران خان نے کہاکہ کل فیصل آبادمیں شٹ ڈاون ہوگا۔لاہور میں 12 دسمبر کی ہڑتال کے حوالے سے تاجروں سے ملاقات کےبعد میڈیا سے گفت گو میں عمران خان نے کہاکہ مذاکرات میں سب کچھ طے ہو چکا تھا صرف استعفے کےمعاملے پر ڈیڈ لاک تھا ،اب بھی مذاکرات وہیں سےشروع کردیئے جائیں، حکمران پہلے بھی مذاکرات سے بھاگے تھے، اب بھی پرانا عذر تلاش کریں گے۔ایک سوال پر عمران خان کاکہنا تھا کہ نئے الیکشن کمشنر سردار رضا خان اچھی شہرت کے مالک ہیں، لیکن اختیارات اُن کے پاس نہیں بلکہ الیکشن کمشن کےچاروں ممبران کے پاس ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ 8 دسمبر کو فیصل آباد میں شٹ ڈاؤن ہو گا، چیمبرآف کامرس ، تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔عمران خان کاکہنا تھا کہ نواز شریف ضمیر خریدنے کے ماہر ہیں ،موجودہ پارلیمنٹ جعلی ہے اور جعلی پارلیمنٹ میں جو بھی گیا وہ پی ٹی آئی میں نہیں رہے گا۔