پاکستان
07 دسمبر ، 2014

پشاور:انسدادپولیومہم کا آغاز،7لاکھ سےزائدبچوں کاہدف مقرر

پشاور:انسدادپولیومہم کا آغاز،7لاکھ سےزائدبچوں کاہدف مقرر

پشاور......پشاورمیںخصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے،اس مہم کے دوران 7لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کاہدف مقررکیا گیا ہے،جس کیلئے 4ہزارٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ شہر میں شام 5 بجے تک موٹرسائیکل چلانے پرپابندی عائد کردی گئی۔انتظامیہ نے دفعہ 144سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عائد کی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق ایک روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے 97 یونین کونسلز کے 7 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ مہم کے دوران چار ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ 4 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتطامیہ نے کہا ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :