پاکستان
07 دسمبر ، 2014

پشاور،موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مدرسہ کا منتظم جاںبحق

پشاور،موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مدرسہ کا منتظم جاںبحق

پشاور .....پشاور کے نواحی علاقہ لطیف آباد میں موٹرسائیکل سوارو ں کی فائرنگ سے مدرسے کا منتظم ماراگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ فقیر آباد کی حدود میں لطیف آباد کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سےڈاکٹر پیر مسرت شاہ نامی شخص ماراگیا۔ مقتول ایک مدرسے کے منتظم تھے۔ پولیس کی ابتدئی تفتیش کے مطابق فائرنگ دو موٹرسائیکل سواروں نے کی۔ جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید خبریں :