پاکستان
07 دسمبر ، 2014

ڈہرکی : پلاٹ کے تنازع پرتصادم ،پیش امام سمیت نوافراد زخمی

ڈہرکی : پلاٹ کے تنازع پرتصادم ،پیش امام سمیت نوافراد زخمی

گھوٹکی......گھوٹکی کےقریب ڈہرکی میں پلاٹ کے تنازع پر دوگروہوں میں تصادم کے نتیجہ میںمسجد کے پیش امام سمیت نوافراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈہرکی کے قریب اعوان گوٹھ میں پلاٹ کے تنازع پرکانجو برادری کے ڈنڈا بردار افراد نے حملہ کرکے نماز پڑھ کر نکلنے والے اعوان برادری کے لوگوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام سمیت کانجو برادی کے چار اور اعوان برادری کے پانچ افراد سمیت نو افراد زخمی ہوگئے ،اس دوران دونوں گروہوں کو منتشر کرنے کے لئے گاؤں کی پولیس پوسٹ پر تعینات اہلکار نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ زخمیوں کو تحصیل اسپتال ڈہرکی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں :