07 دسمبر ، 2014
میران شاہ......شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں جاسوس طیارے کے حملے میں4افراد ہلاک ہو گئے،ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں متعدد افرادزخمی بھی ہو ئے۔ڈرون طیارے نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں واقع ایک مکان پر دو میزائل داغے جس کے نتیجہ میں4افراد زخمی اور متعدد زخمی ہو گئے ۔حملے کے بعد بھی ڈرون طیاروں کی علاقے میں پروازیں جا ری ہیں جس کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جا تا ہے۔