دنیا
07 دسمبر ، 2014

فلپائن میں سمندری طوفان سے تباہی، 3 افراد ہلاک، 8 لاکھ بے گھر

فلپائن میں سمندری طوفان سے تباہی، 3 افراد ہلاک، 8 لاکھ  بے گھر

مینلا.....فلپائن میں سمندری طوفان ہیگوپٹ نے تباہی مچادی، 3 افراد ہلاک، 8 لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے۔210کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری طوفان ہیگُوپِٹ وسطی فلپائن سے ٹکرایا، تیز ہواوں اور موسلادھار بارش سےگھروں کی چھتیں اڑگئیں، درخت اکھڑ کرزمین بوس ہوگئے، بجلی کے تار اور پولز گرنے سے مواصلاتی نظام منقطع ہوگیا،رابطہ پل ٹوٹ گئے اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے، متاثرہ علاقوں سے 8 لاکھ سے زائد لوگ عارضی کیمپوں میں منتقل ہوگئے ہیں، گزشتہ برس بھی سمندری طوفان ہیان نے فلپائن کے ہزاروں افراد کی جان لی تھی اور 10 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :