دنیا
08 دسمبر ، 2014

گوانتاناموبے سے رہاہونے والے 6افراد یوراگوئے پہنچ گئے

گوانتاناموبے سے رہاہونے والے 6افراد یوراگوئے پہنچ گئے

مونٹی ویڈیو......گوانتاناموبے سے رہائی پانے والے چھ افراد یوراگوئے پہنچ گئے جہاں پر انھیں آباد کیا جائے گا۔ رہا ہونے والوں میں ایک تیونس، ایک فلسطین اورشام کے چار شہری ہیں ۔اِن افراد کو القاعدہ سے تعلق کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا، مگر اُن پر کبھی فرد جرم عائد نہیں کی گئی ۔ یوراگوائے کے صدر جوز موجیکا نے اس سال مارچ میں اِن قیدیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے ملک میں پناہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم یوراگو ئےکے عوام کی اکثریت اِن قیدیوں کی آمد کے خلاف ہے ۔اب تک 50 سے زائد ممالک گوانتانامو سے رہائی پانے والے قیدیوں کو پناہ دے چکے ہیں ۔

مزید خبریں :