09 دسمبر ، 2014
ہالی و ڈ ........ہالی و ڈ کے امریکن فلم انسٹی ٹیوٹ نے سال کی بہترین فلموں کی فہرست جاری کردی۔ اس بار روایت سے ہٹ کر دس فلموں کے بجائے گیارہ فلموں کو بہترین فلموں کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔امریکن فلم انسٹی ٹیوٹ نے سال 2014 کی بہترین فلموں میں ،سائنس فکشن فلم Interstellarاور جادوئی دنیا کی ان ٹو دی ووڈ ز کو شامل کیا ہے۔اداکارہ انجلینا جولی کی ہدایت میں اولمپئین کی زندگی پر بننے والی فلم اَن بروکن بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔فہرست میں امریکا میں 1965 کے عوامی احتجاج پر مبنی فلم سیلما کو بھی جگہ ملی ہے۔بوائے ہُڈ ،برڈ مین، فاکس کاسٹر، دی امیٹیشن گیم، نائٹ کرالر، وِپ لیَش بھی ٹاپ الیون میں شامل ہیں۔