پاکستان
09 دسمبر ، 2014

مشرف غداری کیس،ترمیمی شکایت 7 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت

مشرف غداری کیس،ترمیمی شکایت 7 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد.......پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے ہدایت کی ہےکہ شریک ملزمان کو شامل کر کے ترمیمی شکایت کا عمل 7 جنوری تک مکمل کیا جائے۔ جسٹس طاہر صفدر کی سربراہی میں خصوصی عدالت میں پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت ہوئی، بنچ کے سربراہ جسٹس فیصل عرب آج عدالت نہ آئے۔پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت عدالتی فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے، انہیں دو ہفتے کا وقت دیا جائے۔ اس پر عدالت نے ہدایت کی کہ ترمیمی شکایت کاعمل7جنوری تک مکمل کیاجائے۔کیس کی آئندہ سماعت 8 جنوری کو ہو گی۔

مزید خبریں :