09 دسمبر ، 2014
اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کلین اپ کی ضرورت ہے،نئےچیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہو ئے شاہ محمود نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی ساکھ بحال کرنا نئے چیف الیکشن کمشنرکیلئے بڑا چیلنج ہوگا،چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز متازع ہیں ،چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز متازع ہیں ،مقناطیسی سیاہی سے کئی قباحتیں سامنے آئیں،بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ضرورت ہے ۔صحا فیوں کے مختلف سوالات کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہبیلٹ پیپر ز کے معاملے کو بھی ہم نے اٹھایا ہے،الیکشن کمیشن نے پہلے کہا کہ بیلٹ پیپر چھاپے ہی نہیں،پھرالیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپر چھاپنے پر 4 بار موقف تبدیل کیا یہ تمام باتیں زیر گفتگو رہیں۔تحریک انصاف کی جانب سے باضابطہ طور پر نئے چیف الیکشن کمیشن کو سال 2013 کے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سمیت دیگر تحفظا ت سے آگاہ کیا۔