09 دسمبر ، 2014
اسلام آباد...... اپوزیشن جماعتوںکےسیاسی جرگے نے حکومت اورتحریک انصاف پرایک بار پھربات چیت کرنےپرزوردیاہے۔ جرگےکےسربراہ سراج الحق کاکہنا ہے کہ سیاسی حالات خراب رہے تو جمہوریت کی گاڑی کی بریکیں فیل ہو جائیں گی۔سینیٹر رحمان ملک کی رہائش گاہ پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سربراہی میں سیاسی جرگے کا اجلاس ہوا،بعدمیں جرگہ ارکان نےمیڈیاسے بات چیت کی ، سربراہ جرگہ اورامیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہناتھاکہ اب حکومت اور تحریک انصاف کاانتخابی دھاندلی سے متعلق کمیشن پرایک ہی موقف ہے توپھردیرکیسی ہے؟ حالات ایسے ہی رہےتو سیاسی گاڑی کی بریک فیل ہو جائیں گے ۔ سینیٹر رحمن ملک کاکہناتھاکہ حالات میں بہتری لانے کیلئے سپریم کورٹ سےرجوع کرنےکاآپشن بھی زیرغورہے ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان خفیہ رابطے جاری ہیں ۔ حکومتی وزیراور پی ٹی آئی کی ایک اعلیٰ شخصیت کی دوملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک کا یہ بھی کہنا تھاکہ تشدد سےگریز کیاجاناچاہئے ، ملک بند کرنے کی باتیںکرنا مناسب نہیں ۔