09 دسمبر ، 2014
اسلام آباد......وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں کامیاب آپریشن کےبعدامن سےپورےخطےمیں استحکام آئیگا،مسلح افواج نےدہشتگردی کےخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دیں ہیں۔انہوںنے یہ بات اپنے زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کہی ۔اجلاس میںآرمی چیف جنرل راحیل شریف،گورنرخیبرپختونخوااوروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارمشیرخارجہ سرتاج عزیزاورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔وزیراعظم نے اس موقع پر مزیدکہا کہ مسلح افواج نےدہشتگردی کےخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دیں ہیں،آپریشن ضرب عضب نےدہشتگردوں کی کمرتوڑدی،آئی ڈی پیز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیزنےپاکستان میں استحکام کیلیےعظیم قربانیاں دیں۔ حکومت آئی ڈی پیزکی دوبارہ بحالی اورآبادکاری کی ذمےداری پوری کریگی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشن نے ضرب عضب اورخالی کرائےگئےعلاقوں پربریفنگ دی اورآئی ڈی پیزکی واپسی اوربحالی کےمنصوبےکاجائزہ لیاگیا۔