09 دسمبر ، 2014
گلگت.........شیرجہان میر کو گلگت بلتستان کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت کی مدت کل ختم ہورہی ہے، نگران اراکین کے 12دسمبر کوحلف اٹھائے جانے کا امکان ہے جبکہ نگران حکومت آئندہ 90روز کے اندر نئے انتخابات کرائے گی۔