پاکستان
09 دسمبر ، 2014

سندھ حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی،قائم علی شاہ

سندھ حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی،قائم علی شاہ

کراچی ......وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کسی نے ہاتھ نہیں لگایا، اُن کی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی،بارہ دسمبر کواحتجاج کے دوران عمران خان نے آئین توڑا تو قانون حرکت میں آئےگا۔وزیراعلیٰ سندھ بھٹ شاہ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفت گو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے پاس جدید اسلحہ ہے، ان سے نمٹنے کےلیے سندھ رینجرز کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں نوجوانوں کی لاشیں ملنا افسوس ناک عمل ہے اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ سے بات کر رہے ہیں۔ کراچی میں بارہ دسمبر کوتحریک انصاف کے احتجاج پرقائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان بارہ دسمبر کو آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں تو ٹھیک ہے آئین کو توڑا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

مزید خبریں :