انٹرٹینمنٹ
25 اپریل ، 2012

کترینہ کیف بہترین اداکارہ ہے‘ شاہ رُخ خان

کترینہ کیف بہترین اداکارہ ہے‘ شاہ رُخ خان

ممبئی…بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ کترینہ کیف بہترین اداکارہ ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں کنگ خان نے کہا کہ ابھی وہ یش چوپڑا کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن جیسے ہی انہیں آٹھ دس دن کیلئے فراغت ملی‘ وہ آئی پی ایل میچز دیکھنے کولکتا روانہ ہوجائینگے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر سال صرف چند فلمیں کرتاہوں اور جب مجھے نوجوان اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو بہت مزہ بھی آتا ہے اور اس سے وہ سیکھتے بھی ہیں۔ انہوں نے کترینہ کیف کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیٹ ایک عظیم الشان اداکارہ ہے اور جب بھی وہ کترینہ کیساتھ کام کرتے ہیں تو بہت لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ کترینہ ہر سین کی عکس بندی کیلئے ایک مختلف انداز اپناتی ہے۔

مزید خبریں :