دنیا
10 دسمبر ، 2014

اسپین: تانبا کی جگہ 36 لاکھ یورو کی ریت بیچنے پرگروہ گرفتار

اسپین: تانبا کی جگہ 36 لاکھ یورو کی ریت بیچنے پرگروہ گرفتار

بارسلونا......شفقت علی رضا/نمائندہ جنگ......اسپین میں سپیشل کرائم پولیس نے تانبہ کی جگہ جعلسازی سے 36 لاکھ یورو کی ریت اور اسگراوا نامی پتھر بیچنے پر 7 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپین کی پولیس نے ایک ایسے گروہ کے 7 ارکان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے تانبہ کے سامان سے بھرے ہوئے 76 کنٹینرز ایک چائنیز کمپنی کو 36 لاکھ میں فروخت کئے اور انہیں بارسلونا سے ہانگ کانگ بھجوایا، جہاں معائنہ کے بعد پتا چلا کہ یہ کنٹینرز تانبے کے نہیں بلکہ ان میں موجود سارا سامان ریت اور بھٹیوں میں استعمال ہونے والے پتھر ’’اسکوگراوا‘‘ میٹریل پر مشتمل ہے، جس کی مارکیٹ میں قیمت ایک یورو سے بھی کم ہے۔ چائنا کی کمپنی بارسلونا میں ملزمان کی بنائی گئی کمپنی کے ساتھ 2008 سے کام کر رہی تھی اور اب تک یہ کمپنی سالانہ 80 لاکھ ڈالر کے حساب سے کاروبار کر چکی ہے۔ اسپین پولیس نے اس معاملہ کی تحقیقات رواں سال میں اس وقت شروع کی تھیں، جب تانبے کی مد میں بوگس میٹریل کے 50 کنٹینرز چائنا سے بارسلونا وآپس بھیج دیئے گئے تھے۔

مزید خبریں :