11 دسمبر ، 2014
لندن...... امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف جاری احتجاج برطانیہ کے متعدد علاقوں میں پھیل گیا ہے ۔ لندن میں ایک ایسے ہی مظاہرے کے شرکاء کی طرف سے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے بعد 76افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی تاہم تشدد اور مجرمانہ سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرے کے شرکاء نے امریکا میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان اور 40سالہ شخص کی حمایت میں نعرے لگائے ۔