25 اپریل ، 2012
لاہور… واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی وکیلوں کا 15 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، بھارتی وکلا کا وفد 3 روز پاکستان میں قیام کرے گا۔جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق بھارتی وفد لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب بار کونسل کے سیمینار میں شرکت کے ساتھ مختلف شہروں میں بار کونسلز کابھی دورہ کریں گے۔ گورنر ہاوٴس پنجاب میں بھارتی وکلا کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا۔اس موقع پر بھارتی وکلا کا کہنا تھا کہ وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں گے.