پاکستان
25 اپریل ، 2012

بجلی کی بندش،خداداد کالونی میں کے ای ایس سی کا دفتر نذر آتش

بجلی کی بندش،خداداد کالونی میں کے ای ایس سی کا دفتر نذر آتش

کراچی…کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔مشتعل مظاہرین نے کے ای ایس سی کے علاقائی دفتر کو آگ لگادی۔شاہراہ قائدین پرخدادادکالونی اوراس سے متصل علاقے کے مکینوں نے بجلی کی کئی دنوں سے بندش کیخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بند کردی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔بعض مشتعل افرادنے کے ای ایس سی کے علاقائی کے دفترمیں گھس کرتوڑپھوڑکی،عملے کی پٹائی کی اور دفترجلادیا۔مظاہرین نے دفترکے باہرکھڑی گاڑیوں پربھی پتھراوٴ کیا۔ دوسری جانب ترجمان کے ای ایس سی کاکہنا ہے کہ لائنز ایریا میں واقع مذکورہ دو پی ایم ٹیزکے صارفین 1 کروڑ 85لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔ان پی ایم ٹیزکے صرف 18فیصدصارفین بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں۔کنڈوں کے ذریعے بجلی چوری کی وجہ سے بار بارپی ایم ٹی جل جاتی ہیں۔ ترجمان نے نادہندہ صارفین کی جانب سے کے ای ایس سی کے دفتر پر حملے کی بھی شدیدمذمت کی۔

مزید خبریں :