25 اپریل ، 2012
ملتان…اسلام آباد سے ملتان آنے والی پی۔ آئی۔ اے کی پرواز ملتان میں لینڈ نگ کرتے ہوئے لینڈنگ گیئر نہ کھلنے کے باعث مشکلات کاشکار ہو گئی تاہم کچھ دیر فضا میں چکر لگانے کے بعد لینڈنگ گیئر کھولنے کی کوشش میں میں کپتان کامیاب ہوگیا جس کے بعد جہاز بحفاظت زمین پر اتر گیا ۔اسلام آباد سے پی۔ آئی۔ اے کی فلائٹ پی۔ کے 387 کو آج دوپہر بج کر 20 منٹ پر ملتان ایئر پورٹ پر اترنا تھا تاہم لینڈنگ میں40سے 50منٹ کی تاخیر ہو ئی۔اس دوران جہاز میں موجود مسافر بے حد پریشان اور خوفزدہ تھے جبکہ خواتین روتی رہیں۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ شدید پریشانی کے عالم میں تھے اور اللہ تعالی نے انہیں نئی زندگی دی ہے تاہم پاکستان ائیر لائن سمیت تمام ائیر لائنز کو سوچنا چاہیے کہ انسانی زندگیاں بے حد قیمتی ہیں۔