25 اپریل ، 2012
حیدرآباد… پیپلزپارٹی کی رہنما وحیدہ شاہ نے کہا کہ مجھے عدلیہ کے انصاف ، عوام اور پی پی کے ورکرز پر بھرپور اعتماد ہے، 15مئی سے پہلے ہی بہت اچھا فیصلہ ہوگا،پیپلزپارٹی کاورکر آزمائشوں کے بعد ہی اوپر آتا ہے۔سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ کی جانب سے الیکشن کمیشن سے دو سال کیلئے نااہل قرار دینے کے فیصلے کو معطل کرنے کے بعد پہلی باراپنی رہائش گاہ پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنماوحیدہ شاہ نے کہا کہ مجھے عدلیہ کے انصاف ، عوام اورپارٹی کارکنوں پر بھرپور اعتماد ہے، انہوں نے کہا کہ 15مئی سے پہلے ہی بہت اچھا فیصلہ ہوگا، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدالتوں کے چکر لگانانا زندگی کا حصہ ہے ایسا ہونا چاہیے اور پیپلز پارٹی کا جوبھی کارکن اوپر آتا ہے تو اسے آزمائشوں سے گزرنا ہی پڑتا ہے، انہوں نے کہا کہ میڈیا کی میں شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنا ہائی لائٹ کیا چینلز پر خود کودیکھ کربہت اچھا لگتا ہے اوربہت خوشی ہوتی ہے۔