پاکستان
25 اپریل ، 2012

لاہور اسٹیشن دھماکا،تفتیش میں پیش رفت نہ ہو سکی،مقام کو دھو دیا گیا

لاہور اسٹیشن دھماکا،تفتیش میں پیش رفت نہ ہو سکی،مقام کو دھو دیا گیا

لاہور…لاہورریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کی جگہ کو دھود دیا گیا ہے ،تفتیش میں تاحال کوئی بڑا بریک تھرو نہیں ہوا مل سکا، لیکن آئی جی ریلوے کا دعویٰ ہے کہ اٹک عوام ایکسپریس سے دھماکا خیز مواد کی برآمدگی سے برآمد ہونے کے بعد لاہور دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر دھماکے میں زخمی ہونیوالاآٹھ سالہ بچہ محمود بھی اس دنیا سے ہمیشہ کیلئے روٹھ گیا ہے جس کے بعدہلاکتوں کی تعدا د تین ہو گئٍی ہے۔ قانون نافذ کرنیو الے ادارے دھماکے میں ملوث کسی گروہ یا تنظیم کے کسی رکن کا سراغ نہیں لگاسکے تاہم آئی جی ریلوے کاکہنا ہے کہ عوام ایکسپریس سے دھماکا خیز مواد برآمد ہونے کے بعد تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد اسے صاف کر دیا گیا ،سرخ ربن ہٹائے جانے کے بعد عام لوگ بھی وہاںآ اور جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :