پاکستان
25 اپریل ، 2012

بجلی کا شارٹ فال 4500میگاواٹ:بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

بجلی کا شارٹ فال 4500میگاواٹ:بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

اسلام آباد …پیپکو کے اعلانات کے باوجود بجلی کا بحران کم نہیں ہو سکا، بجلی کے آنے کا وقت مقرر ہے نہ جانے کا ،شہری بدترین لوڈ شیڈنگ سے دوچار ہیں اور جیسے تیسے وقت گزارنے پر مجبور ہیں۔ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک بار پھر بڑھ کر 4500 میگاواٹ ہو گیا ہے، جس سے لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10گھنٹے،چھوٹے شہروں میں 14 اور دیہات میں 18 گھنٹے تک برقرار ہے، صارفین کا لوڈشیڈنگ سے برا حال ہے ،کوئی کام وقت پر ہونا ممکن نہیں رہا۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ پیپکو کی طرف سے کسی قسم کا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔ پیپکوکی پیداوار ساڑھے دس ہزار میگاواٹ جبکہ طلب پندرہ ہزار میگاواٹ ہے ، ساڑھے چارہزارمیگاواٹ قلت پوری کرنے کے لئے غیر اعلانیہ ولڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔


مزید خبریں :