پاکستان
25 اپریل ، 2012

ریلوے اسٹیشن پر دھماکا قابل مذمت ،دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں،بلور

ریلوے اسٹیشن پر دھماکا قابل مذمت ،دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں،بلور

اسلام آباد…وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ دہشتگرد انسانیت اور پاکستان کے دشمن ہیں، وزیر اعظم کوسزاملے یا نہ ملے وہ مزے میں ہیں۔ لاہوراسٹیشن پر دھماکہ افسوس ناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سی سی ٹی وی کیمرے کل تک ٹھیک کردیئے جائیں گے۔غلام احمد بلور نے ان خیالات کا اظہار لاہور ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کی جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ہمارسے ملک میں دہشت گردی نے پاوٴں پھیلا رکھے ہیں، ریلوے اسٹیشن کے کیمرے کام نہیں کر رہے تھے، کل سے کام کرنے لگیں گے۔انھوں نے کہا ہر آدمی کو چیک کرنا مشکل ہوتا ہے، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا احترام کرتا ہوں۔جتنے بھی جرنیل گزرے یا مارشل لا لگے، کیا سپریم کورٹ نے کسی کو سزا دی،تمام مسافروں کی چیکنگ مشکل ہوتی ہے، انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا احترام کرتا ہوں۔

مزید خبریں :