25 اپریل ، 2012
موہالی…آ ئی پی ایل فائیو میں ممبئی انڈینز نے کنگز الیون پنجاب کو چار وکٹ سے ہرادیا۔موہالی میں کھیلے گئے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے تین وکٹ پر 168ر نز اسکور کیے ، کپتان ڈیوڈ ہسی نے چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 68رنز بنائے، ڈیوڈ ملر نے 17 گیندوں پر 34رنز کی اننگز کھیلی، جواب میں ممبئی انڈینز نے ہدف آ خری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرلیا، روہت شرما نے تین چھکوں اور تین چوکوں کے ساتھ پچاس رنز اسکور کیے، سچن ٹنڈولکر اور امبا تی رائیڈو نے 34، 34رنز بنائے، پرویندر اوانا نے تین اور اظہر محمود نے دو وکٹیں حاصل کیں۔