پاکستان
25 اپریل ، 2012

وادی تیراہ میں بارودی مواد پھٹنے سے دو شدت پسند ہلاک

پشاور…خیبر ایجنسی کے وادی تیراہ میں بارودی مواد پھٹنے سے دو شدت پسند ہلاک متعدد زخمی ہوگئے ،سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے دور آفتادہ علاقہ وادی تیراہ میں کالعدم لشکر اسلام کے دو شدت پسند اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ بارودی مواد سے بم بنا رہے تھے۔ دھماکے سے دونو شدت پسند موقع پر ہی ہلاک جبکہ متعدد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی پرائیویٹ کلینکس منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں :