25 اپریل ، 2012
کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی میں دکان میں لگنے والی آگ نے پوری عمارت کواپنی لپیٹ میں لے لیا،4گھنٹے مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں یہ عمارت کورنگی نمبرڈھائی پر واقع ہے،جس کے نیچے الیکٹرانک کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت آگ کے شعلوں میں غرق ہوگئی ، آگ کی شدت کے پیش نظرفائر بریگیڈ کی6گاڑیوں ،واٹرباوٴذراوراسنارکل کوطلب کیاگیا،فائربریگیڈ کے عملے نے4 گھنٹے تک کارروائی کے بعدپہلے دکان اور پھرعمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پایا۔تاہم دکان اور عمارت میں رکھاہوالاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔اس دوران سڑک بند ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جسے پولیس اور رینجرز کی مددسے بحال کیا گیا۔