25 اپریل ، 2012
لندن…پیپلزپارٹی برطانیہ کے صدر حسن بخاری نے کہا ہے کہ پوری قوم کی نگاہیں وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کیخلاف توہین عدالت کیس کے فیصلے پرلگی ہوئی ہیں۔حسن بخاری نے یہ بات لندن میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے راہ نماؤں نے عدلیہ کی بحالی کیلئے تحریک میں ہراول دستے کا کام کیا اورپیپلزپارٹی ہی کے سبب ملک میں جمہوریت قائم ہوئی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ قوتیں اداروں کے درمیان ٹکراؤ کے ذریعے ملک میں جمہوری نظام کو پٹری سے ہٹانا چاہتی ہیں۔اس موقع پر چوہدری حکم داد کو پی پی پی ساؤتھ زون کا صدر بنانے کا بھی اعلان کیا ۔