پاکستان
25 اپریل ، 2012

کراچی کینٹ اسٹیشن پر لگائے گئے سیکیورٹی کیمرے بھی ناکارہ نکلے

کراچی…کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے 26 کیمرے خراب پڑے ہیں جس کے باعث سیکیورٹی کی صورتحال کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ کیمروں کی خرابی کا انکشاف بھی پولیس چیف کے دورے کے موقع پر ہوا۔کراچی کے حساس علاقے میں واقع کینٹ اسٹیشن میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کراچی پولیس چیف اختر گورچانی نے ریلوے پولیس حکام کے ہمراہ دورہ کیا تو سیکیورٹی کیلئے کیئے جانے والے اقدامات کی قلعی کھل گئی۔ کینٹ اسٹیشن کے مختلف حصوں میں امن و امان کی صورتحال اور مشکوک عناصر پر نظر رکھنے کیلئے 26 کیمرے لگاکر ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا تھاجو دورے کے دوران بھائیں بھائیں کرتا رہا۔

مزید خبریں :