پاکستان
25 اپریل ، 2012

تعمیراتی کام بر وقت مکمل کئے جائیں ،امیر حیدر ہوتی

 تعمیراتی کام بر وقت مکمل کئے جائیں ،امیر حیدر ہوتی

پشاور…خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں بعض منصوبوں پرتعمیراتی کام میں سست روی اور تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے تمام منصوبے بروقت مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ حکم وزیر اعلیٰ امیرحیدر ہوتی نے پشاو ر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیا۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران کوباقاعدگی سے رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی۔امیرحیدرہوتی نے مفاد عامہ کی اسکیمیں مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بلا جواز تاخیر اور غیر معیاری تعمیربرداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں :