پاکستان
15 دسمبر ، 2014

حکومت چاہے تو 18دسمبر کی ہڑتال واپس لے سکتے ہیں،عمران خان

حکومت چاہے تو 18دسمبر کی ہڑتال واپس لے  سکتے ہیں،عمران خان

اسلام آباد......تحریک انصاف کےسربراہ عمران خا ن کاکہنا ہےکہ جوڈیشل کمیشن بننے تک احتجاج ختم نہیں کریں گے، اگرحکومت چاہے تو 18دسمبر کی ہڑتال واپس لے سکتے ہیں ۔ خان صاحب کہتے ہیں لاہور کا احتجاج پرامن ہو گا۔اسلام آباد سے لاہور روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ جائز مطالبات کے حصول کیلئے چار ماہ سے ڈی چوک میں کنٹینر پر بیٹھے ہیں جبکہ تین ماہ سے حکومت کے ساتھ مذاکرات بھی معطل تھے،حکومت کو پروا نہ تھی اب پریشر میں آکر حکومت نے دوبارہ مذکرات شروع کئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ لاہور کا احتجاج پرامن ہوگا اور احتجاج پر لاہوریوں سے معذرت خوا ہ ہیں ،یہ احتجاج اور مظاہرے حکومت پر پریشر ڈالنے کے لیے کئے جا رہے ہیں۔سربراہ تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا ہے کہاگر گلو بٹوں کا نہ چھوڑا گیا تو حکومت چاہے تو 48 گھنٹے میں معاملات حل ہو سکتے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی میڈیا ورکرز اور گاڑی کو نشانہ نہ بنایا جائے ،اگر ایسا ہوا تو وہ اپنے کارکنوں کو پارٹی سے نکال دیں گے۔

مزید خبریں :