پاکستان
15 دسمبر ، 2014

ہمارے پاس ترقی کا" پلان ڈی" ہے تخریب کاری کا نہیں،نواز شریف

ہمارے پاس ترقی کا

چکوال .....پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کوشش ہے کہ موٹروے کےساتھ جگہ جگہ انڈسٹریل اسٹیٹ بنائی جائے، تیل اور بجلی کے نرخ کم ہونے سے ترقی کا پہیا تیز چلے گا،پٹرول کی قیمت کم کرنےکافائدہ کسانوں،صنعتکاروں اورگھریلو صارفین کوہوگا، ہمارا’’پلان ڈی‘‘ملک کی ترقی ہے، تخریب کاری کا’’پلان ڈی‘‘کسی اورکےپاس ہے۔چکوال میں موٹر واے کی تعمیر نو کے آغاز کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چکوال اسلام آباد لاہور موٹروے دنیا کی بہترین موٹروے میں شمار ہوگی، منصوبے کو مقررہ وقت اور لاگت سے مکمل کیا جائے گا،جب موٹروےکی تعمیرشروع ہوئی تھی تورخنےآتےتھے،اب دھرنےآتےہیں ،جو تنقید کرتے تھے وہ بھی آج موٹروے پر سفر کرتے ہیں،آج کل موٹروے پر تیز دوڑنے والے ٹائروں کو آگ لگائی جارہی ہے،لگتا ہے راستے میں روڑے نہیں پہاڑ کھڑے ہیں،رکاوٹیں ہمارے بڑھنےوالے قدم نہیں روک سکتیں،موٹروے ڈیڑھ سال میں مکمل کی جائیگی ۔نواز شریف نے مزید کہا کہ برآمدات میں اضافہ ہوگا اور عوام سکھ کا سانس لیں گے، اگلےانتخابات پرہمارےکارناموں میں درج ہوگا کہ ہم نےلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا،ہم نے مہنگائی کی کمر توڑی ہے،جہاں کسی اورکی حکومت ہے وہاں درج ہوگا ہم نے جمہوریت کو گالیاں دیں ، ہم نے دھرنے دیے،ٹائر جلائے اور پاکستان کو ترقی سے روکا۔انہوں نے کہا کہ موٹروے اپنے وسائل سے مکمل کی، کسی سے قرض نہیں لیا ،ایف ڈبلیو حکومت کو 206 ارب روپے بھی اداکرےگی ،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 6 رویہ موٹروے تعمیر کی گئی ،موٹروےکی تعمیر نو کے ساتھ حفاظتی جنگلے کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ مختصر مدت میں دوسری بار چکوال آنے پر خوشی ہے، جب بھی منصفانہ انتخابات ہوتےہیں عوام ہمیں خدمت کا موقع دیتےہیں۔

مزید خبریں :