25 اپریل ، 2012
اسلام آباد…اے این ایف نے وزیراعظم کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کو کل طلب کر لیاہے۔ذرائع کے مطابق ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں میں مقرر تفتیشی افسرنے موسیٰ گیلانی اورقائم مقام سیکریٹری وزارت انسداد منشیات کوپیش ہونے کے لئے سمن جاری کیئے ۔علی موسیٰ گیلانی کوکیمیکل کوٹا کیس میں کل صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری خوشنود لاشاری کو جمعہ کیلئے سمن جاری کیے ہیں ۔