پاکستان
15 دسمبر ، 2014

این اے122کےانتخابی تھیلےکھولنےکاحکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

این اے122کےانتخابی تھیلےکھولنےکاحکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور......سردارایازصادق نےاین اے122کےانتخابی تھیلےکھولنےکاحکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،ان کا موقف ہے کہ یہ حکم عوامی نمائندگی کےقانون کی دفعہ55کیخلاف ہے۔ این اے 122 لاہور میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق کو عمران خان کے مقابلے میں کامیاب قرار دیا گیا تھا،عمران خان کی جانب سےدھاندلی کے الزامات پر الیکشن ٹربیونل نے حلقے کے انتخابی ریکارڈ کے معائنے اور ووٹوں کے تھیلے کھولنے کا حکم دیا تھا،انکوائری کمیشن نےاس سلسلے میں اسپیکر سردار ایاز صادق اور عمران خان کو نوٹس جاری کرتےہوئے آج ڈی سی او آفس طلب کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :