پاکستان
15 دسمبر ، 2014

لاہور: میٹروبس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

لاہور: میٹروبس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

لاہور.....لاہور میں میٹروبس سروس بند ہونے اور پبلک ٹرانسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔لاہور کے داخلی راستوں کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ٹریلر کھڑےکرکے اور ٹائر جلا کر بند کردیااور ٹرانسپورٹ بھی نہیں چلنے دی جا رہی،اس وجہ سے شہری کئی کئی میل پیدل چل منزلِ مقصود پر پہنچ رہےہیں،ان کا کہنا ہے کہ وہ دور دراز علاقوں سے کاروبار کرنے لاہورآئے ہیں، بعض نے بتایا کہ وہ اپنےمریضوںکی عیادت کیلئے پہنچے ہیں، مگر ٹرانسپورٹ نہ ملنےکی وجہ سےانہیں شدیددشواری کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے، روزانہ اجرت والے مزدوروں کا کہناتھا کہ احتجاج کی وجہ سےان کی دیہاڑی ضائع ہو گئی،وہ بچوں کیلئےکیا لے کر گھر جائیں گے۔ شہریوں نےسڑکوں اور ٹرانسپورٹ کی بندش کوعام آدمی کانقصان قرار دیا۔

مزید خبریں :