پاکستان
15 دسمبر ، 2014

لاہور میں پی ٹی آئی کو فری ہینڈ،پولیس نے مزاحمت نہیں کی

 لاہور میں پی ٹی آئی کو فری ہینڈ،پولیس نے مزاحمت نہیں کی

لاہور......پنجاب پولیس نے لاہور میں پی ٹی آئی کو فری ہینڈ دیدیا، مزے سے ٹائر جلانے دیئے، سڑکیں بلاک کرنے دیں، کوئی مزاحمت نہیں کی۔ چونگی امر سدھو ، یتیم خانہ چوک، ڈیفنس میں بھٹہ چوک اور شاہدرہ پر احتجاج جاری ہے۔ ڈی سی او لاہورکیپٹن ریٹائرڈ عثمان انورکاکہناہےکہ پی ٹی آئی نےشہرکے18پوائنٹس بند کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر26بند کر دیئے،امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے،پریشانی کی ضرورت نہیں،کوشش کر رہےہیں کہ کہیں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکن گتھم گتھا نہ ہوجائیں۔ڈی سی او لاہورعثمان انورنےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ پی ٹی آئی نےشہرکےجو26پوائنٹس بندکئے ہیں،ان کے علاوہ پورےشہر میں ٹریفک رواں دواں ہے،موٹرسائیکل سوار ہر جگہ آسانی کےساتھ جا رہےہیں اور آرہے ہیں،جبکہ معمولات زندگی کو بحال رکھنے کی پوری کوششیں کی جا رہی ہےں،ان کامزید کہنا ہےکہ اسکولوں،دفاتر اور اسپتالوں میں لوگوں کا آنا جانا معمول کےمطابق ہے۔

مزید خبریں :