15 دسمبر ، 2014
لاہور.....لاہور میںپاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران 15سالہ لڑکاایمبولینس میں ہی دم توڑ گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہدرہ کا15سالہ لڑکے کو ایمبولینس کے ذریعے اسپٕال لے جایا جا رہا تھا لیکن احتجاج اور راستے بند ہونے کی وجہ سے ایمبولینس کو راستہ نہ مل سکا اور15سالہ لڑکا اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑگیا۔جاں بحق ہونے والے لڑکے کے ورثاءنے پی ٹی آئی کیخلاف نعرے لگائے اور سراپا احتجاج بن گئے۔