دلچسپ و عجیب
15 دسمبر ، 2014

اب آپ بستر پر لیٹ کر فلمیں دیکھیں،وہ بھی سنیما ہال میں

اب آپ بستر پر لیٹ کر فلمیں دیکھیں،وہ بھی سنیما ہال میں

ماسکو.......اب بستر میں لیٹ کر فلمیں دیکھیں،ماسکو میں منفرد بیڈ سینما کا افتتاح کر دیا گیااب ملے گا گھر جیسا ماحول جہاں آپ بستر پر لیٹ کر فلمیں دیکھ سکیں گے۔جی ہاں بالکل روس کے دارالحکومت ماسکو میں دلچسپ طرز کے بیڈ سینما کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ماسکو میں کھولے گئے اس منفرد سینما تھیٹر میں عام سینما تھیمزسے ہٹ کر کرسیوں کی جگہ نرم ملائم بستر لگادیئے گئے ہیں۔ فرنیچرکمپنی کیساتھ اشتراک سے شروع کیے گئے پراجیکٹ میں اس تھیٹر کو ایک گھر کے کمرے کی طرح ڈیکوریٹ کیا گیا ہے جہاں میچنگ پردوں سے لیکر سائیڈ ٹیبل اورریڈنگ لیمپس تک موجود ہیں۔واضح رہے کہ ماسکو کے خم کی شاپنگ مال کے کینو اسٹار سینما میں یہ منفرد بیڈ تھیم مووی شوز فقط ایک ہفتے تک پیش کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :