پاکستان
15 دسمبر ، 2014

ایم کیوایم لندن کے زیراہتمام یوم شہداء منایاگیا

ایم کیوایم  لندن کے زیراہتمام یوم شہداء منایاگیا

لندن… ایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں بھی یوم شہداء منایاگیا۔یوم شہداء کے سلسلے میںلندن کے مقامی ہال میں قرآن خوانی کااجتماع منعقدکیاگیا۔ اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان، یوکے یونٹ کے ذمہ داران،کارکنان، شعبہ خواتین کی ارکان اورلندن کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ برمنگھم، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ ، شیفیلڈ، پیٹربرا ،نوٹنگھم اوردیگرعلاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اورکشمیری نوجوانوں اوربزرگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تحریکی جدوجہدمیں شہیدہونے والے ایم کیوایم کے تمام کارکنان ور ہنما،ارکان اسمبلی اورایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصرحسین شہید اور بھتیجے عارف حسین شہیدکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اورشہیدوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ اجتماع میں 14دسمبر1986ء کے سانحہ علی گڑھ کے شہیدوں کوبھی زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی، تحریک کی کامیابی وکامرانی اورقائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرکے لئے خصوصی دعاکی گئی ۔





خبرنمبر(01)
ایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں بھی یوم شہداء منایاگیا ،لندن کے مقامی ہال میں قرآن خوانی کااجتماع منعقدکیاگیا
یوم شہداء کے اجتماع میں رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان، یوکے یونٹ کے ذمہ داران،کارکنان اورلندن، برمنگھم، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ ، شیفیلڈ، پیٹربرا ،نوٹنگھم اوردیگرعلاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اورکشمیری نوجوانوں اوربزرگوں کی شرکت
اجتماع میں 14دسمبر1986ء کے سانحہ علی گڑھ کے شہیدوں کوبھی زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا
لندن… 15 دسمبر2014ء
ایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں بھی یوم شہداء منایاگیا۔یوم شہداء کے سلسلے میںلندن کے مقامی ہال میں قرآن خوانی کااجتماع منعقدکیاگیا۔ اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان، یوکے یونٹ کے ذمہ داران،کارکنان، شعبہ خواتین کی ارکان اورلندن کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ برمنگھم، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ ، شیفیلڈ، پیٹربرا ،نوٹنگھم اوردیگرعلاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اورکشمیری نوجوانوں اوربزرگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تحریکی جدوجہدمیں شہیدہونے والے ایم کیوایم کے تمام کارکنان ور ہنما،ارکان اسمبلی اورایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصرحسین شہید اور بھتیجے عارف حسین شہیدکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اورشہیدوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ اجتماع میں 14دسمبر1986ء کے سانحہ علی گڑھ کے شہیدوں کوبھی زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی، تحریک کی کامیابی وکامرانی اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمرکے لئے خصوصی دعاکی گئی ۔

٭٭٭٭٭















خبرنمبر(02)
جیو نیوز کی معروف نیوز اینکر ثنا ء مرزا ، سینئر رپورٹر امین حفیظ اور اے آر وائی کی ڈی ایس این جی وین کو لاہور میں پی ٹی آئی کے دھرنے کی کورریج کے دوران ہوٹنگ ، بوتلیں اور انڈے پھینک کر توہین آمیر سلوک کیا گیا اور اور ہراساں کرنے پر جناب الطاف حسین کااظہار مذمت
دھرنوں کے دوران صحافیوں کو توہین اور تضحیک آمیز سلوک کا نشانہ بنانا آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے ، الطاف حسین
نیو زچینلز کے رپورٹرز اور اینکر پرسن کا سیاسی جماعتوں کے پروگراموں کی آزادانہ کوریج کرنا بنیادی حق ہے اور انہیں اس سے روکنا کسی طرح بھی جمہوری اور سیاسی عمل نہیں ہے ، الطاف حسین
جناب الطاف حسین کا ثناء مرزا اور دیگر صحافیوں سے دلی ہمدردی کااظہا ر،جراتمندانہ اور آزادانہ رپورٹنگ پرخراج تحسین
لندن۔۔۔15، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جیو نیوز کی معروف نیوز اینکر ثنا ء مرز، سینئر پورٹرز امین حفیظ ا اور اے آر وائی کی ڈی ایس این جی وین کو لاہور میں پی ٹی آئی کے دھرنے کی کورریج کے دوران ہوٹنگ ، بوتلیں اور انڈے پھینک کر تضحیک آمیز سلوک کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دھرنوں کے دوران سیاسی جماعتوں کی جانب سے صحافیوں کو توہین اور تضحیک آمیز سلوک کا نشانہ بنانا آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیو زچینلز کے رپورٹرز اور اینکر پرسن کا سیاسی جماعتوں کے پروگراموں کی آزادانہ کوریج کرنا بنیادی حق ہے اور انہیں اس سے روکنا کسی طرح بھی جمہوری اور سیاسی عمل نہیں ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ اس سے قبل بھی دھرنوں میں صحافیوں اور خواتین نمائندگان کے ساتھ ایسے افسوسناک واقعات رونما ہوچکے ہیں تو انتہائی غیر اخلاقی اور آزادی صحافت کی صریحا ً خلاف ورزی کا عمل ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ثناء مرزا اور دیگر صحافیوں سے دلی ہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں جراتمندانہ اور آزادانہ رپورٹنگ پر خراج تحسین بھی پیش کیا ۔
٭٭٭٭٭











خبرنمبر(03)
سقوط ڈھاکہ ماضی کے نااہل حکمرانوں کی سنگین غلطیوں کا شاخسانہ تھا، جناب الطاف حسین
مشرقی پاکستان میں بنگالی عوام کے ساتھ مسلسل کی جانے والی ناانصافیوں اورذیادتیوں کے سبب ملک دولخت ہوا ، جناب الطاف حسین
آج بھی ملک میں مختلف قومیتوں کے عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے اور نئے انتظامی یونٹس کے عوامی مطالبات
پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے، جناب الطاف حسین
آہستہ آہستہ معاملات اس نہج کی طرف جاتے دکھائی دے رہے ہیں جو کسی بھی سانحہ کو جنم دینے کا سبب بن سکتے ہیں ، جناب الطاف حسین
ملک کے موجودہ ارباب اختیار و اقتدار کو ماضی کی غلطیوںسے سبق حاصل کرنا چاہئے ، جناب الطاف حسین
برسوں گزر جانے کے باوجود آج بھی بنگلہ دیش کے ریڈ کراس کے کیمپوں میں پاکستانی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، الطاف حسین
بنگلہ دیش کے ریڈ کراس کیمپوں میں مقیم محب وطن پاکستانی 1971ء سے پاکستان کے
حکمرانوں کی توجہ اور مدد کے طالب ہیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔15، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ سقوط ڈھاکہ ماضی کے نااہل حکمرانوں کی سنگین غلطیوں کا شاخسانہ تھا اور یوم سقوط ڈھاکہ کو ملک بھر میں ’’یوم ندامت ‘‘ کے طور پر منانا چاہئے ۔ 16، دسمبر1971ء یوم سقوط ڈھاکہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سابقہ مشرقی پاکستان میں بنگالی عوام کے ساتھ مسلسل کی جانے والی ناانصافیوں اور زیادتیوں کے سبب ملک دولخت ہوا تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوںنے کہاکہ اگر مغربی پاکستان کے حکمران سابقہ مشرقی پاکستان کی جماعت عوامی لیگ کے جائز مینڈیٹ کو تسلیم کرلیتے اور انہیں ان کے حقوق دے دیتے تو سقوط ڈھاکہ نہ ہوتا اور ملک دولخت ہونے سے بچ جاتا لیکن سابقہ حکمرانوں کی روش نے بنگالی عوام کو ان کے حقوق دینے کے بجائے ملک توڑنا گواراکرلیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی ملک میں مختلف قومیتوں کے عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے اور نئے انتظامی یونٹس کے عوامی مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی جبکہ آہستہ آہستہ معاملات اس نہج کی طرف جاتے دکھائی دے رہے ہیں جو کسی بھی سانحہ کو جنم دینے کا سبب بن سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ ارباب اختیار و اقتدار کو ماضی کی غلطیوںسے سبق حاصل کرنا چاہئے اور ملک کی مختلف قومیتوں کے حقوق فی الفور دیکر ملک میں قومی یکجہتی اور اتحاد کو مضبوط و مستحکم بنایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ برسوں گزر جانے کے باوجود آج بھی بنگلہ دیش کے ریڈ کراس کیمپوں میں پاکستانی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جبکہ پاکستان سے محبت کی پاداش میں آج ان کی نسلیں تک غلاموں سے بد تر زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کے ریڈ کراس کیمپوں میں مقیم محب وطن پاکستانی 1971ء سے پاکستان کے حکمرانوں کی توجہ اور مدد کے طالب ہیں لیکن ارباب اختیار و اقتدار کی محب وطن پاکستانیوں کی واپسی کیلئے کسی قسم کے انتظامات نہ کرنا کھلی بے حسی ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے16، دسمبر 1971یوم سقوط ڈھاکہ کے تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔
٭٭٭٭٭








خبرنمبر(04)
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی چمپئینز ٹرافی میں چاندی کا تمغہ جیتنے پرقومی ہاکی ٹیم کومبارک باد
شاندار کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ انتھک محنت اور لگن سے ہر میدان میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ، رابطہ کمیٹی
وطن واپسی پر قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا کراچی ائیرپورٹ اور نائن زیرو پر شاندار استقبال کریں گے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔15دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے چمپئینز ٹرافی میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جب ہاکی ٹیم نائن زیرو پر عشائیہ میں آئی تھی تو جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں ہاکی ٹیم سے کہا تھا کہ اب ہاکی ٹیم کی کامیابیوں کا سفر ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا ہے اور آج چیمپئنز ٹرافی میں ہاکی ٹیم کی شاندار کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ انتھک محنت اور لگن سے ہم ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اگر قومی ہاکی ٹیم وطن واپسی پر کراچی ائیرپورٹ آئیگی تو ایم کیو ایم تمام کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا کراچی ائیر پورٹ اور نائن زیرو پر شاندار استقبال کریگی ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ قومی ہاکی ٹیم مستقبل میں بھی اسی طرح شاندار کامیابیاں حاصل کر کے قوم کو خوشیوں کا تحفہ دیتی رہے گی اور ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہیگی ۔
٭٭٭٭














خبرنمبر(05)
حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن غازی صلاح الدین کے بھائی ضیاء الدین شہید ، سیالکوٹ
ڈسٹرکٹ کے نائب صدر محمد بائو انور شہید اور چنیسر گوٹھ واقعہ میں شہید کارکنان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے، رابطہ کمیٹی
کارکنان کے سفاک قاتلوں کی گرفتاری تو کجا منتخب عوامی نمائندوں طاہرہ آصف شہید ، منظر امام شہید ، رضا حیدر شہید اورساجد قریشی شہید کے سفاک قاتلوں کی گرفتاری کیلئے بھی وفاقی اور صوبائی حکومت کوئی اقدامات نہیں کررہی ، رابطہ کمیٹی ؎ایم کیوایم
اگر حکمرانوں کے گھر میں سے کسی فرد کا بہیمانہ قتل ہوتا تو کیا وہ اسی طرح خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہتے ، ؟رابطہ کمیٹی کا سوال
ایم کیوایم کے عوامی نمائندوں اور کارکنان کے قتل کی وارداتوں کی تحقیقات سرد خانے کی نذر کرنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکمران طبقہ اور متعلقہ ادارے کے تمام افسران اس قتل و غارتگری میں برابر کے شریک ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
قاتلوں کی گرفتاری کو محض خانہ پری تک محدود رکھا جارہا ہے ،ر ابطہ کمیٹی ایم کیوایم
منتخب عوامی نمائندوں اور کارکنان کے سفاکانہ قتل کی تفتیش سرد خانے میں ڈالنے اور اس سلسلے میں غفلت اور مجرمانہ لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے متعلقہ افسران کوفی الفور معطل کیاجائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔15، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن غازی صلاح الدین کے بھائی ضیاء الدین شہید ، ایم کیوایم سیالکوٹ ڈسٹر کٹ کے نائب صدربائو محمد انور شہید اور چنیسر گوٹھ واقعہ میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنان قادر بخش لاسی اور نعمان لاسی کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اورایم کیوایم کے منتخب عوامی نمائندوں ، ذمہ داران و کارکنان کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کو سرد خانے کی نذر کرنے کا گھنائونی عمل بند کیاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سانحہ14دسمبر 1986قصبہ و علی گڑھ اور 30ستمبر 1988ء سانحہ حیدآباد سمیت دیگر سانحات جن میں سیکٹر وں معصوم نوجوانوں ،بزرگوں ، خواتین اور بچوں کو مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا ان سانحات میں ملوث دہشت گرد اور ان کے سرپرست آج تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ماضی کے سانحات میں ملوث سفاک دہشت گردوں کی گرفتاری ، تحقیقات اور سزائوں کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے جبکہ حالیہ دنوں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے بہیمانہ قتل کی وارداتوں میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری تو کجا منتخب عوامی نمائندوں طاہرہ آصف شہید ، منظر امام شہید ، رضا حیدر شہید اورساجد قریشی شہید کے سفاک قاتلوں کی گرفتاری کیلئے بھی وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی مثبت اور ٹھوس اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں اور محض خانہ پری تک معاملہ کو محدود رکھا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے سوال کیا کہ اگر حکمرانوں کے گھر میں سے کسی فرد کا بہیمانہ قتل ہوتا تو کیا وہ اسی طرح خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہتے جس طرح ایم کیوایم کے عوامی نمائندوں اور کارکنان کے قتل پر ہاتھ پہ ہاتھ دھرکے بیٹھنے کاگھنائونا عمل کیاجارہا ہے اور ایم کیوایم کے عوامی نمائندوں اور کارکنان کے قتل کی وارداتوں پر روایتی بیانات جاری کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کے عوامی نمائندوں اور کارکنان کے قتل کی وارداتوں کی تحقیقات سرد خانے کی نذر کرنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکمران طبقہ اور متعلقہ ادارے کے تمام افسران اس قتل و غارتگری میں برابر کے شریک ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میا ں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، گورنر پنجاب چوہدری سرور ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید ، غازی صلاح الدین کے بھائی ضیاء الدین شہید ، ایم کیوایم سیالکوٹ کے نائب صدر بائو محمد انور شہید اور چنیسر گوٹھ واقعہ میں شہید کارکنان کے سفاکانہ قتل کی تفتیش سرد خانے میں ڈالنے والے اور اس سلسلے میں غفلت اور مجرمانہ لاپروائی کا مظاہرہ کرنے والے متعلقہ افسران کو فی الفور معطل کیاجائے، قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں ۔
٭٭٭٭٭








خبرنمبر(06)
9دسمبر یوم شہداء کے مو قع پر ایم کیوایم بیلجیئم کے زیرا ہتمام تحریکی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اجلاس کا انعقاد
ایم کیوایم ملک پر قابض02فیصد جا گیردارانہ، وڈیرانہ نظام کے خلاف جدوجہد کررہی ہے، شیخ معین
بیلجیئم ۔۔۔15، دسمبر2014ء
9دسمبر یوم شہداء کے مو قع پر ایم کیوایم بیلجیئم کے زیرا ہتمام حق پرست شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شہداکے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اجلاس میں بیلجیئم ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے ۔اجلاس سے اظہار خیال کر تے ہوئے ایم کیوایم بیلیجم کے شیخ معین نے کہاکہ ایم کیوایم واحد تحریک ہے جس کے 15ہزار سے زائد کارکنان حق پرستی کی راہ میں اپنی جانوںکے نذرانہ پیش کر چکے ہیںجس میں قائد تحریک کے بڑے بھائی اور بھتیجے کا لہو بھی شامل ہے جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم ملک پر قابض2فیصدجا گیردارانہ، وڈیرانہ نظام کے خلاف جدوجہد کررہی ہے تاکہ 98فیصد غریب متوسط طبقے کے غصب شدہ حقوق ان کو میسر ہوسکیں۔انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد ملک میں غریب متوسط طبقے کی عوام کی حکمرانی قائم ہوگی اور ملک سے جاگیردارانہ، وڈیرانہ نظام کا خاتمہ ہو گا۔اس مو قع پر شہداء کے بلند درجات و مغفرت ، سو گوارلواحقین کو صبر جمیل،قائد تحریک جناب الطاف حسین دارزی عمر کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
٭٭٭٭٭
























مزید خبریں :