پاکستان
15 دسمبر ، 2014

جیونیوزصحافیوں پر حملہ، کے یو جے راست اقدام پر مجبور ہوگی

جیونیوزصحافیوں  پر حملہ،  کے یو جے راست اقدام پر مجبور ہوگی

کراچی...... کراچی یونین آف جرنلسٹس نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے اوراحتجاج میں فرائض کی انجام دہی کے دوران کے یو جے کی جوائنٹ سیکریٹری اورجیو کی رپورٹر ثنا ء مرزا اور امین حفیظ اور دیگر چینل کے رپورٹر ز اور کیمرہ مینوں کو تشدد کانشانہ بنائے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کے تحریک انصاف ہوش کے ناخن لے۔ صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر کراچی یونین آف جرنلسٹس راست اقدام پر غور کرے گی ،کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر جی ایم جمالی اور جنرل سیکریٹری واجد رضا اصفہانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کے سیاسی جماعتوں ، خاص طور پر تحریک انصاف کے کارکنان تسلسل کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اب یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ،انھوں نے مطالبہ کیا ہے کے تحریک انصاف کی قیادت اور حکومت صحافیوں پر تشدد کی روک تھام کے لئے ضروری اقدام بروئے کار لائے بصورت دیگر صحافی ایسی جماعت کے اجتماعات کے مکمل بائیکاٹ پر مجبور ہوگی۔

مزید خبریں :