پاکستان
15 دسمبر ، 2014

2014،دنیا بھر میں128صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا

2014،دنیا بھر میں128صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا

کراچی.......رفیق مانگٹ...... 2014میں دنیا بھر میں128صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔جنیوامیں صحافیوں کے حقوق کی تنظیم Press Emblem Campaign کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیاکہ بارہ صحافیوں کی ہلاکت کے ساتھ اس سال پاکستان دنیا میں خطرناک ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا۔ سب سے زیادہ خطرناک ممالک میں فلسطین ہے جہاں غزہ میں16صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان گنوا بیٹھے۔ دوسرے میں شام جہاں13 صحافی اور تیسرے نمبر پر پاکستان جہاں12صحافی اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔ عراق میں10یوکرائن میں 9 صحافیوں کو قتل کیا گیا۔سب سے زیادہ مشرقی وسطیٰ میں صحافیوں کو ہلاک کیا گیا جن کی تعداد46،دوسرے میں ایشیاء31،تیسرے میں لاطینی امریکا27،افریقی خطے میں14اور یورپ میں 10صحافیوں کو قتل کیا گیا۔گزشتہ پانچ سال کے دوران میں614 صحافیوں کو ہلاک کیا گیا ہے،سالانہ 123اوسطاً یا2.4فی ہفتے صحافی ہلا ک ہو ئے۔ گزشتہ پانچ سال میں سب سے زیادہ خطرناک پانچ ممالک شام، پاکستان، میکسیکو، عراق اور صومالیہ تھے۔

مزید خبریں :