پاکستان
26 اپریل ، 2012

کراچی :نوجوان کے قتل کا مقدمہ پولیس اہلکار کے خلاف درج

کراچی ... کراچی کے علاقے حسن اسکوئر کے قریب پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے قتل کا مقدمہ پی آئی بی پولیس اسٹیشن میں پولیس اہلکار کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حسن اسکوائر کے قریب ایک نجی سپر اسٹور کے باہر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے عصمت نامی نوجوان جاں بحق جبکہ فیصل نامی شخص کو رینجرز نے حراست میں لے لیا تھا۔ مقتول کے ورثا نے پولیس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور میت کے ہمراہ حسن اسکوئر کے قریب مرکزی شاہراہ پر احتجاج کیا جس پر پی آئی بی تھانے میں پولیس اہلکار مرزا حسین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ رینجرز کی جانب سے حراست میں لے گئے نوجوان کو بھی رہا کر دیا گیا۔ رہا ہونے والے فیصل نے الزام عائد کیا ہے کہ رینجرز نے دوران حراست اس پر شدید تشدد کیا۔ مقدمہ درج ہونے اورنوجوان کی رینجرز کی حراست سے رہائی کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔

مزید خبریں :