دنیا
16 دسمبر ، 2014

پشاور حملہ،سوگ میںبھارتی وزیر خارجہ نے پارلیمنٹرین کودیاگیاڈنرمنسوخ کردیا

پشاور حملہ،سوگ میںبھارتی وزیر خارجہ نے پارلیمنٹرین کودیاگیاڈنرمنسوخ کردیا

کراچی.... رفیق مانگٹ...... بھارتی اخبار”انڈیا ٹوڈے“ کے مطابق بھارتی وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے پشاور میں بچوں کے اسکول پر دہشت گرد حملے اور ان کی شہادت کے سوگ میں آج رات بھارتی ارکان پارلیمنٹ کو دیئے گئے ڈنر دعوت کو منسوخ کردیا۔ اخبار نے پشاور حملے کو 2004 کے روس کے اسکول کو چیچن باغیوں کی طرف سے یرغمال بنائے جانے والے واقعے سے تشبہیہ دی جس میں 177بچے جاں بحق ہوئے تھے۔ اخبار کے مطابق پشاور کے اسکول پر دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر ارکان پارلیمنٹ کو دیئے گئے ڈنر کی دعوت کو منسوخ کردیا گیا،سوراج نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان میں معصوم بچوں کے قتل عام کے سوگ میں پارلیمنٹ کے ارکان کو میری طرف سے آج رات کھانے کی دعوت منسوخ کردی گئی ہے۔اخبار نے لکھا کہ پاکستانی تاریخ کایہ سب سے بدترین خونی حملہ ہے جس میں160افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں124بچے شہید کردیئے گئے یہ حملہ 2004میںروس میں بیسلان اسکول کو چیچن باغیوں کی طرف سے یرغمال بنانے والے واقعے سے ملتا ہے۔یکم ستمبر2004 کو گیارہ سو لوگوں کو یرغمال بنایا گیا جن میں 777بچے شامل تھے۔دہشت گردی کے اس واقعے کا اختتام385کی ہلاکت پر ہوا جن میں 186بچے ہلاک کیے گیے۔اخبار نے لکھا کہ پاکستانی اسکول پر حملہ کرنے والے عربی بولنے والے آٹھ دہشت گرد تھے جنہوں نے پیرا ملٹری فرنٹیر کور کی یونیفارم پہن رکھی تھی۔

مزید خبریں :