26 اپریل ، 2012
کراچی ... کراچی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ اور ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو افرادہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق صدر کے علاقے ریگل چوک پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے، جنھیں طبعی امدادکے لئے سول اسپتال منتقل کیا ،جہاں علی شاہ نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ محمود آباد چھ نمبر میں گھر کے باہر کھڑے توصیف نامی شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔