پاکستان
26 اپریل ، 2012

دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے ، وفاقی محکمہ داخلہ کا مراسلہ

دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے ، وفاقی محکمہ داخلہ کا مراسلہ

اسلام آباد ... وفاقی محکمہ داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گردحساس اداروں ،تنصیبات اور ائر پورٹس پر حملہ کر سکتے ہیں اس لئے سیکیورٹی انتظامات موثر بنائے جائیں۔ نیشنل کرائسز اینڈ مینجمنٹ سیل کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بنوں جیل پر شدت پسندوں کے حملے کے دوران فرار ہونے والے مبینہ دہشت گرد عدنان رشید کی رہائی سے پاکستان ائرفورس کی تنصیبات پر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے کیونکہ عدنان رشید ائر فورس کا سابق ملازم ہے،اس کے علاوہ راولپنڈی میں 18 اپریل کوفرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے ہیڈ کوارٹر سے ایک کار چوری ہوئی ،خدشہ ہے کہ چوری ہونے والی کار دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :