17 دسمبر ، 2014
واشنگٹن .....امریکی صدر بارک اوباما نے سانحہ پشاور پروزیر اعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ امریکی عوام کی طرف سے گہرے دکھ اورغم کا اطہار کرتے ہیں۔ سانحہ پشاور پر امریکی صدر باراک اوباما نے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور گہرے دکھ کااظہار کیا۔ امریکی صدر اوباما نے کہا کہ وہ اپنی اور امریکی عوام کی طرف سے گہرے دکھ اور غم کااظہارکرتے ہیں ، ان کاکہناتھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ہرممکن مددکےلئے پرعزم اورتیارہیں،امریکی صدراوباما نے کہامعصوم بچوں پر دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے۔